جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اظہر علی کی جگہ نیا کپتان، پی سی بی کی سرفراز احمد کے بعد انگلینڈ میں واحد کامیاب ترین کھلاڑی پر نظریں لگ گئیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
لاہور(نیوزڈیسک)پی سی بی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ‘اظہرعلی کے متبادل کے طورپر صرف سرفراز احمد کو دیکھاجارہا ہے مگرسرفراز احمد سے بھی پی سی بھی مطمئن نہیں اس لئے ان کے علاوہ صرف ایک ہی اور ایسا کھلاڑی ہے جس کو کپتان بنانے کے لیے غور کیاجارہاہے ،بتایاگیا ہے کہ عماد وسیم کو کپتانی کے عہدے کے لئے موزوں ترین خیال کیاجارہا ہے مگر تجربے کی کمی کی وجہ سے اس معاملے کو التواءمیں ڈالتے ہوئے عارضی طورپر سرفراز احمد کو آزمایاجاسکتا ہے ،اظہرعلی کی قیادت میں ٹیم نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران 24 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں سے 15 میں ناکامی اور 8 میں فتح نصیب ہوئی اور ایک میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوا۔واضح رہے کہ عماد وسیم کی انگلینڈ کیخلاف کارکردگی حیرت انگیز رہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راﺅنڈر عماد وسیم واحد ایسے کھلاڑی ہیں جن کو اب تک تینوں میچوں میں انگلش باﺅلرز آﺅٹ کرنے میں ناکام رہے ہیں، عماد وسیم نے ساﺅتھمٹن میں 17رنز ناٹ آﺅٹ، لارڈز میں 63رنز ناٹ آﺅٹ جبکہ لیڈز میں 57رنز ناٹ آﺅٹ بنائے، انگلش باﺅلرز کے آگے کوئی پاکستانی بیٹسمین نہیںسنبھل پارہا جبکہ عماد وسیم انگلش باﺅلرز کے گلے کا کانٹا بن چکے ہیں تینوں میچوں میں حیرت انگیز طورپر عماد وسیم کی کارکردگی بہترین رہی اور انگلش باﺅلرز اب تک انہیں آﺅٹ کرنے کی حسرت دل میں لئے بیٹھے ہیں۔واضح رہے کہ ایک میچ میں عماد وسیم ٹیم کا حصہ نہیںتھے۔بیٹنگ کے علاوہ باﺅلنگ میں بھی عماد وسیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

update this

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…