پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

اظہر علی پریشان، ہوش اُڑ گئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن )انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل چار شکستوں کے بعد پانچویں میچ میں کلین سویپ کے خدشے نے کپتان اظہر علی کو پریشان کر دیا۔نجی نیوز چینل 92نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی ممکنہ کلین سوئپ سے بچنے کے لیے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔اظہر علی نے شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کی اور ممکنہ کلین سویپ سے بچنے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پے در پے شکستوں کے بعد کپتان اظہر علی بہت زیادہ دباو میں ہیں ،دوسری طرف ٹیم مینجمنٹ اور ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…