کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کرکٹ کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو انتظامی معاملات میں سابق کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہاکہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹیم مسلسل زبوں حالی کا شکار رہے گی۔
میانداد نے کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی وجہ ڈومیسٹک کے ناقص ڈھانچے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈھانچے کی بہتری کی ضمانت اس وقت دی جاسکتی ہے جب اس کی نگرانی سابق کھلاڑی کررہے ہوں۔میانداد نے اظہرعلی کی کپتانی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی جس کی ٹیم میں جگہ قابل بحث ہو وہ کپتان کیسے ہوسکتا ہے۔انھوں نے پی سی بی کو قومی ٹیم کے کپتان سمیت پورے انتظام کا جائزہ لینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی مصباح الحق کا صحیح متبادل لانے میں ناکام ہوئی ہے جو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کو جاری رکھ سکے۔
پاکستانی ٹیم میں بڑا تبدیلی نہ کی گئی تو کیا ہو گا؟ سابق کپتان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
2
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں