لیڈز (نیوز ڈیسک) لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا مگر جیسن روئے چودہ رنز بنا کر محمد عرفان کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایکلکس ہیلز آٹھ اور روٹ چار رنز پر کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر247 رنز بنائے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ عماد وسیم 57 اور عمر گل چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔