جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

محمدحفیظ ان فٹ تھے تو انگلینڈ کیوں بھیجا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی سے استفسار کیا ہے کہ محمدحفیظ ان فٹ تھے تو انہیں انگلینڈ کیوں بھیجا گیا جس پر پی سی بی نے کہا کہ انہیں فزیو کی رپورٹ پر منتخب کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں عبدالقہار وڈان کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کااجلاس ہوا۔ جس میں پی سی بی سے متعلقہ امور زیر غور آئے۔ کمیٹی کے ارکان نے چیئرمین پی سی بی کی غیر حاضری پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران پی سی بی کی جانب سے سبحان احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی اپنے سالانہ بجٹ کا 70 فیصد خالصتاً کرکٹ پر صرف کرتا ہے، پی سی بی ملک کے پسماندہ علاقوں میں زیادہ کام کررہا ہے، پی سی بی نے ملک کو16 کرکٹنگ ریجنز میں تقسیم کر رکھا ہے، پی سی بی کے پاس ملک بھر کے کلبز میں 45 ہزار بچے رجسٹرڈ ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ پی سی بی نے سلمان بٹ،محمدعامراورآصف کے مقدمے کی پیروی کی لیکن دانش کنیریا کا کیس نہیں لڑا، دانش کنیریا پیسے نہ ہونے کے باعث اپنا کیس نہیں لڑ پارہے جس پر سبحان احمد نے کہا کہ پی سی بی نے سلمان بٹ، محمدعامراورآصف سمیت کسی کا کیس نہیں لڑا۔ دانش کنیریا پر پاکستان نے نہیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پابندی لگائی، آئی سی سی ممبر انگلش بورڈ کی طرف سے لگائی گئی پابندی کا اطلاق تمام بورڈز پر ہوتا ہے ٗکمیٹی نے پی سی بی حکام سے سوال کیا کہ محمد حفیظ ان فٹ تھیتو انہیں انگلینڈ کیوں بھیجا گیا، جس پر سبحان احمد نے کہا کہ انگلینڈ ٹور سے قبل فزیو کی رپورٹ پر حفیظ کو منتخب کیا گیا۔اجلاس کے دوران پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن شکیل شیخ نے قائمہ کمیٹی اراکین کو قومی ٹی 20کپ میچز دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی اراکین آئیں اور کرکٹ کا معیار خود دیکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…