لندن (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اگر ان کا نام وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کیا جاتا ہے تو یہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔مصباح الحق نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان کی ہمیشہ سے اولین ترجیح پاکستانی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنا اور اچھی کارکردگی دکھانا ہے تاہم ظاہر ہے کہ اگر وزڈن یا اسی طرح کے دوسرے اعزازات آپ کے حصے میں آتے ہیں تو ان کی بھی بڑی اہمیت ہوتی ہے کیونکہ انھیں آپ نہ صرف ہمیشہ یاد رکھتے ہیں بلکہ فخر بھی محسوس کرتے ہیں۔واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں معتبر مقام رکھنے والی کتاب وزڈن ہر سال انگلینڈ میں کھیلی جانے والی بین الاقوامی اور کاؤنٹی کرکٹ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پانچ بہترین کرکٹرز کا انتخاب کرتی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ دور ہ انگلینڈ میں کپتان مصباح الحق وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شمولیت کے ایک مضبوط دعویدار کے طور پر سامنے آئے ہیں جس کا سبب بحیثیت کپتان اور بیٹسمین ان کی اس دورے میں عمدہ کارکردگی ہے۔مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کی۔ اس نے لارڈز میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ جیتا اور پھر اگلے دو ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد اوول کا آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کی۔اس کارکردگی کے نتیجے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔ مصباح الحق نے اس سیریز کے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار سنچری سکور کی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان کے 15 کھلاڑی اب تک وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں جگہ بناچکے ہیں۔ ان میں فضل محمود، مشتاق محمد، آصف اقبال، حنیف محمد، ماجد خان، ظہیرعباس، جاوید میانداد، عمران خان، سلیم ملک، وقاریونس، وسیم اکرم، مشتاق احمد، سعید انور، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف شامل ہیں۔
وزڈن کے پانچ کرکٹرز میں شمولیت اعزاز ہوگا ٗ مصباح الحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ



















































