ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اگر یہ اعزاز میرے نام ہو جائے تو میری سب سے بڑی خواہش پوری ہو جائیگی مصباح الحق دل کی بات زباں پر لے آئے

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر ان کا نام وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کیا جاتا ہے تو یہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔پاکستان کے 15 کھلاڑی اب تک وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں جگہ بناچکے ہیں۔ ان میں فضل محمود، مشتاق محمد، آصف اقبال، حنیف محمد، ماجد خان، ظہیرعباس، جاوید میانداد، عمران خان، سلیم ملک، وقاریونس، وسیم اکرم، مشتاق احمد، سعید انور، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف شامل ہیں۔ ایک انٹرویو میں مصبا ح الحق نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے اولین ترجیح پاکستانی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنا اور اچھی کارکردگی دکھانا ہے لیکن ظاہر ہے کہ اگر وزڈن یا اسی طرح کے دوسرے اعزازات آپ کے حصے میں آتے ہیں تو ان کی بھی بڑی اہمیت ہوتی ہے کیونکہ انھیں آپ نہ صرف ہمیشہ یاد رکھتے ہیں بلکہ فخر بھی محسوس کرتے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ دورہ انگلینڈ میں کپتان مصباح الحق وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شمولیت کے ایک مضبوط دعویدار کے طور پر سامنے آئے ہیں جس کا سبب بحیثیت کپتان اور بیٹسمین ان کی اس دورے میں عمدہ کارکردگی ہے۔مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کی۔ اس نے لارڈز میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ جیتا اور پھر اگلے دو ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد اوول کا آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کی۔اس کارکردگی کے نتیجے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔ مصباح الحق نے اس سیریز کے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار سنچری سکور کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…