ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپرا بھارتی ریاست آسام میں سیاحت کے فروغ کی 10 روزہ تشہیری مہم کے لیے 15 کروڑ معاوضہ وصول کریں گی۔بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے ریاست میں سیاحت کے فروغ کے لیے’’زبردست آسام‘‘ تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو منتخب کرلیا ہے جب کہ اداکارہ 10 روزہ مہم کا حصہ بننے کے لیے ایک دن کا معاوضہ ایک کروڑ50 لاکھ وصول کریں گی جو کہ مجموعی طور پر 15 کروڑ بنتا ہے۔دوسری جانب ریاستی حکومت کا کہنا تھا کہ فلم ’’میری کوم‘‘ کے بعد اداکارہ مشرقی ریاستوں میں کافی مقبولیت رکھتی ہیں اسی لیے ان کو مہم کاحصہ بنایا گیا ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے مہم کے لیے بھاری معاوضہ وصول کرنے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ریاست گجرات میں سیاحت کے فروغ کی مہم میں بلا معاوضہ شرکت کی تھی۔
ایک دن کا ڈیڑھ کروڑ معاوضہ ۔پریانکا چوپڑا نے ریکارڈ بناڈالا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر ...
-
ابھیشیک شرما اوقات سے باہر ہو گیا، پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف گھٹیا بیان دے دیا
-
ایک ہی ویزے پر 6ممالک كا سفر خلیجى ممالك كا بڑا اعلان
-
ماں کے اچانک انتقال پر 2 سالہ بچہ کس طرح کئی دنوں تک گھر میں ...
-
ہوشیار خبردار!بخار اور جسم درد کی یہ ادویات ہرگز استعمال نہ کریں
-
سونا مزید مہنگا: فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
کیا بھارت سے شکست کے بعد بھی پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیل سکتا ہے؟
-
پاک بھارت ٹاکرا،فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیاگیا
-
’کم چُک کے رکھ‘، حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کے اشارے پر وزیر ...
-
حارث رؤف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے ...
-
پاکستان اور امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ طے
-
الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دی
-
ابھیشیک شرما اوقات سے باہر ہو گیا، پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف گھٹیا بیان دے دیا
-
ایک ہی ویزے پر 6ممالک كا سفر خلیجى ممالك كا بڑا اعلان
-
ماں کے اچانک انتقال پر 2 سالہ بچہ کس طرح کئی دنوں تک گھر میں اکیلا رہ کر زندہ بچنے میں کامیاب ہوا؟
-
ہوشیار خبردار!بخار اور جسم درد کی یہ ادویات ہرگز استعمال نہ کریں
-
سونا مزید مہنگا: فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
کیا بھارت سے شکست کے بعد بھی پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیل سکتا ہے؟
-
پاک بھارت ٹاکرا،فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیاگیا
-
’کم چُک کے رکھ‘، حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کے اشارے پر وزیر دفاع کا ردعمل
-
حارث رؤف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا
-
پاکستان اور امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ طے
-
الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے
-
فخر زمان کامتنازع آؤٹ، پاکستان نے آئی سی سی سے افغان ٹی وی امپائر کی شکایت کردی
-
چارلی کرک کی اہلیہ نے قاتل کو معاف کر دیا