جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

جب کسٹم انسپکٹر کا قتل ہوا تو ۔۔۔! ایان علی نے جواب دے دیا

datetime 27  اگست‬‮  2016 |

راولپنڈی(آئی این پی)کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں پولیس کو تحریری جواب بھجوا دیا ، جس میں کہا گیا کہ مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کو نہیں جانتی ، کسٹم انسپکٹر کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں، جب کسٹم انسپکٹر کا قتل ہوا تو میں جیل میں تھی ، دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ بیان کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کے وارنٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہفتہ کو ماڈل ایان علی کی طرف سے ان کے وکیل نے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں تحریری جواب تھانہ وارث خان پولیس کو بھجوایا، جواب میں کہا گیا کہ کسٹم انسپکٹر کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ، واقعہ کے وقت کرنسی اسمگلنگ الزامات پر جیل میں تھی ، کسٹم انسپکٹر کا میرے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسٹم انسپکٹر کو میں جانتی ہوں ، مجھ پر اعجاز علی کو قتل کرنے کا الزام جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پت مبنی ہے۔ مقدمے میں میرے خلاف وارنٹ گرفتاری لینا انتقامی کاروائی ہے ، میرے خلاف وارنٹ گرفتاری عدالتی احکامات کی روگردانی کے مترادف ہے، ایسا کرکے مجھے بیرون ملک جانے سے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر روکنا ہے، میری زندگی کو خطرہ لاحق ہے، افسر شاہی کے بے دریغ استعمال اور مسلسل دھمکیوں نے میرا جینا اجیرن کر دیا ، دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیا ن کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کے وارنٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…