بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

لارڈز، دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو چاروکٹوں سے شکست،انگلینڈکو2-0کی برتری حاصل

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارڈز(این این آئی)انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کوچاروکٹوں سے شکست دیکرسیریزمیں2-0کی برتری حاصل کرلی،انگلینڈنے252رنزکاہدف47.3اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا،جوروٹ89 اورمورگن نے68رنزکی اننگزکھیلی،پاکستان کے سات کھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے، چارکھلاڑی صفرپرآؤٹ،سرفراز کی سنچری اورعمادوسیم کے63رنزبھی ٹیم کوشکست سے نہ بچاسکے،کرس ووکس اورمارک ووڈ نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں،جوروٹ کو89رنزکی اننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا۔پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سریزکے دوسرے میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب تھرڈ امپائر نے ایک متنازع فیصلے میں سمیع اسلم کو آؤٹ قرار دے دیا۔ سمیع اسلم نے کرس ووکس کی اٹھتی ہوئی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تو گیند کیپر کے گلوز میں گئی۔ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے کیچ آؤٹ کی اپیل کی جسے فیلڈ امپائر نے رد کردیا تو انگلش کپتان نے ریویو لیا۔تھرڈ امپائر نے ہاٹ سپاٹ پر کوئی نشان نظر نہ آنے کے باوجود ’سنیکو‘ کی ہلکی آواز پر سمیع اسلم کو آؤٹ قرار دیا۔ شرجیل خان اور کپتان اظہر علی خوبصورت گیندوں پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم اور سرفراز احمد نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 گیندوں پر 64 رنزبناکرپاکستان کومشکل صورتحال سے نکالا۔بابر اعظم نے پراعتماد بیٹنگ کی اور 33 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 30 رنز سکور کیے ان کو پلنکٹ نے بولڈ کیا۔پاکستان کو پانچواں نقصان 125 رنز کے مجموعی سکور پر ہوا جب شعیب ملک 35 گیندوں میں 28 رنز بنا کر وْڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 43 ویں اوور میں گری جب سرفراز احمد راشد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ سرفراز نے 129 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے۔حسن علی پلنکٹ کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔پلنکٹ نے ووکس کی گیند پر وہاب ریاض کا شاندار کیچ پکڑا۔ وہاب چھ رنز سکور کر سکے۔پاکستان کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر شاہ تھے جو صفر پر کیچ آؤٹ ہوئے۔محمد عامر آخری اوور میں چھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔جبکہ عماد 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس اورمارک ووڈ نے تین،تین،پلنکٹ نے دو جبکہ عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔252رنزکے ہدف کیلئے انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اورالیکس ہیلزنے اننگزکاآغازکیا۔ پاکستان کی جانب سے محمدعامرنے دوسری ہی گیند پر روئے بولڈ کردیا۔پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب عماد وسیم نے ہیلز کو بولڈ کیا۔ ہیلز صرف 14 رنز سکور کر سکے۔روٹ اور مورگن نے پراعتماد بیٹنگ کر کے نصف سنچریاں سکور کیں۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 112 رنز بنائے۔پاکستان کو تیسری کامیابی اعماد وسیم نے دلوائی جب انھوں نے مورگن کو 68 کے انفرادی سکور پر بولڈ کیا۔حسن علی نے 38 ویں اوور میں سٹوکس کوبولڈکرکے پہلی وکٹ حاصل کی ۔ سٹوکس نے 30 گیندوں پر 42 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 41 ویں اوور میں گری جب بٹلر چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔وہاب ریاض نے وکٹ پرسیٹ بلے باز جو روٹ کو آؤٹ کیا۔ روٹ نے 107 گیندوں میں 89 رنزکی اننگزکھیلی۔معین علی اورکرس ووکس نے47.3اوورزمیں 252رنزکامطلوبہ ہدف پوراکرلیا،معین علی21جبکہ ووکس7رنزبناکرناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دوجبکہ محمدعامر،حسن علی اوروہاب ریاض نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…