ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) یش راج فلمز کی فلم ’دھوم 4‘ میں سلمان خان کی جگہ شاہ رخ خان کو ولن کا کردار کرنے کے لیے کاسٹ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں رومانس کی بات ہو اور کنگ خان کا نام نہ آئے ایسا ممکن نہیں شاہ رخ خان جو رومانوی فلموں میں اداکاری کے لیے انڈسٹری میں جانے جاتے ہیں تاہم اداکار نے اپنے کیریئر میں کئی منفی کرداروں کی فلموں سے بھی کامیابی حاصل کی۔شاہ رخ خان کی ان فلموں میں بازی گر‘ اور ’ڈر‘ شامل ہیں اور اب رپورٹس ہیں کہ شاہ رخ خان کو یش راج فلمز کی کامیاب سیریز ’دھوم‘ کے نئے حصے میں ولن کا کردار کرنے کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔یادرہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی اس کردار میں نظر آنے کی خبریں تھیں اور کہا جارہا تھا کہ رنویر سنگھ بھی مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے تاہم اب کہانی کچھ اور ہے۔شاہ رخ خان کو اس فلم میں منفی کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے اور رنویر سنگھ مثبت کردار میں نظر آئیں گے۔سلمان خان کا اس سے قبل ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ کسی بھی فلم میں ولن کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے مداحوں کے سامنے ان کا کوئی منفی کردار سامنے آئے۔واضح رہے کہ دھوم کے گزشتہ حصوں میں ابھیشیک بچن بھی کام کرتے آرہے ہیں تاہم ’دھوم 4‘ میں وہ نظر نہیں آئیں گے۔
معروف بھارتی فلم کے چوتھے پارٹ میں سلمان خان کوڈراپ کر دیا گیا، ان کی جگہ کس خان کو ڈالا گیا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































