جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم نے وسیم اکرم سے ریکارڈ چھین لیا

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن (آئی این پی)پاکستان نے آئرلینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 255 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر کئی انفرادی اور ٹیم ریکارڈز بنا دیے۔جمعرات کو ڈبلن میں کھیلے گئے دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرجیل خان کے 152 رنز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 47 اوورز میں 337 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا اور جواب میں آئرش ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان نے میچ میں 255 رنز سے فتح حاصل کی جو ایک روزہ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے اس کی سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 2000 میں بنگلہ دیش کو 233 رنز سے شکست دے کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔یہ آئرلینڈ کی بھی ایک روزہ کرکٹ میں دوسری بڑی شکست ہے جہاں سب سے بڑی شکست کا سامنا انہیں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کرنا پڑا تھا جنہوں نے 2008 میں 290 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔یہ آئرلینڈ کا ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے، اس سے قبل 2011 میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 96 رنز پر ٹھکانے لگا دیا تھا۔میچ میں عماد وسیم نے 14 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی جانب سے بہترین با?لنگ کرنے والے بائیں ہاتھ کے بالر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اس سے قبل یہ اعزاز وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 15 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا تھا۔152 رنز بانے والے شرجیل خان نے 61گیندوں پر سنچری مکمل کی جو پاکستان کی جانب سے بنائی گئی چوتھی تیز ترین سنچری ہے، اس سے قبل تینوں تیز ترین سنچریوں کا اعزاز شاہد آفریدی کے پاس ہے۔شرجیل خان نے 85 گیندوں پر 150 رنز مکمل کیے، ایک روزہ کرکٹ میں صرف اے بی ڈی ویلیئرز اور شین واٹسن ہی ان سے زیادہ تیزی سے 150 رنز مکمل کر سکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…