پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا دعویٰ کر دیا

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کیلئے گیند پاکستان کی کورٹ میں ہے ،اسلام آباد کو فیصلہ کرنا ہے کہ سرحد پار دہشتگردی ،جموں وکشمیر کے مختلف حصوں پر غیر قانونی قبضے اور دہشتگردی کے کیمپوں کو بند کرنے کے حوالے سے بات کرنی ہے یانہیں ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے صحافیوں کو ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی جانب سے کشمیر پر بات چیت کی پیشکش کے حوالے سے کہا کہ بات چیت کے دوران جموں وکشمیر میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کے خاتمے اور وادی میں تشدد اور دہشتگردی پر اکسانے کے خاتمے پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔انکا کہنا تھاکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو بتا دیا ہے کہ انھوں نے دورہ اسلام آباد کی دعوت قبول کرلی ہے تاہم بات چیت میں جموں وکشمیر میں تشدد اور دہشتگردی پر اکسانے کے خاتمے اور دہشتگردی کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔وکاسو ارپ نے کہاکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ۔ترجمان نے کہاکہ گیند اب پاکستان کے کورٹ میں ہے انھوں نے پیشکش کی ہم نے اسکا جواب دیا ہے اب یہ ان پر ہے کہ وہ آگئے بڑھتے ہیں یا نہیں۔ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اسلام آبادمیں ہونے والی سارک وزراء خزانہ کانفرنس میں بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…