اوہائیو( آئی این پی )امریکہ کے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال ایک ہزار سے زائد پاکستانی خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے ، حال ہی میں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کو اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا ،اسلامی شدت پسندی ختم کرنے کے لئے ان نفرت انگیز نظریات کے خلاف بولنا ہو گا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے ینگس ٹاؤن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ہر سال ایک ہزار سے زائد پاکستانی خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے ، حال ہی میں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار (قندیل بلوچ)کو اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔انکا کہنا تھاکہ اسلامی شدت پسندی ختم کرنے کے لئے ان نفرت انگیز نظریات کے خلاف بولنا ہو گا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری انتظامیہ مشرق وسطیٰ کے اعتدلال پسند مسلم رہنماؤں کی دوست ہو گی ۔