جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات فروری 2016 میں کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی

datetime 25  فروری‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک ) سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخاب کیلئے دی گئی چوتھی تاریخ میں ایک ماہ کی تخفیف کر دی۔ صوبائی حکومت مارچ کے بجائے فروری دو ہزار سولہ میں کرانے کیلئے تیار ، سندھ حکومت نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو نئی تاریخ سے متعلق آگاہ کر دیا۔ چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ سندھ بلدیاتی انتخاب فروری دو ہزار سولہ میں کرانے کیلئے تیار ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے نئی تاریخ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کر دیا ہے۔ بلدیاتی قوانین میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نشاندہی کے بعد خامیاں دور کر دی ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے پہلے 27 نومبر 2013 پھر7 دسمبر 2013 کی تاریخ دی گئی جس کے بعد صوبائی حکومت نے اٹھارہ جنوری دو ہزار چودہ کو بلدیاتی انتخاب کرانے کا کہا۔ سندھ کی جانب سے چوتھی مرتبہ مارچ دو ہزار سولہ میں انتخاب کرانے کی تاریخ دی گئی جس میں اب ایک ماہ کی تخفیف کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…