منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

افغان باشندوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجرا پر چالیس نادرا اہلکار معطل

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا خیبر پختونخوا نے افغان جنگ کے دوران مشہور ہونے والی افغان خاتون اور دیگر افغانیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر چالیس سے زائد اہلکار معطل کر دیئے۔ نادرا کی جانب سے افغان روس کی جنگ کے دوران مشہور ہونے والی خاتون شربت گلہ عرف مونالیزا اور اس کے دو بیٹوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے گئے تھے۔ شربت گلہ کو 17 اپریل 2014ء کو قومی شناختی کارڈ جاری کیا گیا تھا جو میڈیا پر خبریں آنے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے شربت گلہ کے علاوہ بھی متعدد افغانیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع کے کمشنرز اور پولیس حکام کو افغان پیش اماموں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق افغان پیش اماموں کو سات دن کے اندر بے دخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…