جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

سری دیوی کے گھر خوشیوں کا سماں ہر طرف سے مبارکبادیں

datetime 14  اگست‬‮  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی نے زندگی کی 53بہاریں دیکھ لیں۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی نے 4 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ ہندی سنیما میں کام شروع کیا،1978ء میں پہلی بار بالی وڈ فلم’’سولہواں ساون‘‘میں بطور مرکزی اداکارہ جلوہ گر ہوئیں۔اداکارہ اب بھی بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، 2012 ء میں 15برس کے طویل وقفے کے بعد فلم’’انگلش ونگلش‘‘میں انہوں نے اپنی اداکارانہ صلاحیتیوں سے ثابت کردیا کہ ان میں اب بھی دم خم باقی ہے۔سری دیوی کا پورانام سری دیوی ایا پن ہے، وہ 13اگست 1963ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے قصبے سیواسکی میں پیدا ہوئیں،ان کے والد وکالت کرتے تھے،اداکارہ کی ایک بہن اور دو بھائی ہیں۔ سری دیوی نے 1996ء میں فلم پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کرلی جن سے ان کی 2بیٹیاں پیدا ہوئیں۔اداکارہ نے پہلی بار چائلڈ آرٹسٹ کے طورپر 4سال کی عمر میں کام شروع کیا، جس کے بعد انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ تامل ،تیلگو،ملیالم اورکناڈا فلموں میں کام کیا۔
1978ء میں پہلی باربالی وڈ فلم ’’سولہواں ساون ‘‘میں بطور مرکزی اداکارہ جلوہ گرہوئیں۔ 1983ء میں آنے والی بلاک بسٹر فلم’’ہمت والا‘‘نے انہیں شہرت دلائی اور وہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں،جس کے بعد وہ کامیاب فلموں ’’موالی، تحفہ،ماسٹر جی،کرما،مسٹر انڈیا،وقت کی آواز اورچاندنی میں جلوہ گر ہوئیں۔کمرشل طور پر کامیاب فلموں کے ذریعے انہوں نے ناقدین کی جانب سے پذیرائی بھی حاصل کی ان میں صدمہ، نگینہ، چالباز، لمحے، خدا گواہ، گمراہ، لاڈلہ اور جدائی شامل ہیں۔ 2013ء میں انہیں حکومت ہند نے سنیما انڈسٹر ی کے لیے خدمات کے صلے میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔اپنے کیریئر کے دوران سری دیوی نے بہترین اداکارہ کے 5فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیے جن میں ایک فلم فیئر اسپیشل ایوارڈ بھی شامل ہے۔اس موقع پر سری دیوی کیک کاٹا اور لوگوں کی مبارکبادیں بھی وصول کیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…