جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، سلطان فلم کے مکمل بزنس سے سلمان خان کو کتنے روپے دئے گئے ؟حیران کن انکشاف

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان بھارتی فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے۔بالی ووڈ میں فلموں کے منافع سے معاوضہ وصول کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے جس کے بعد فلم نگری کے حکمران خانز شاہ رخ خان، عامرخان، سلمان خان، اکشے کمار سمیت متعدد اداکاروں نے فلموں کے معاوضہ منافع سے لینا شروع کردیا ہے تاہم اب سلو میاں نے تمام صف اول کے اداکاروں کو معاوضہ لینے میں مات دے دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم’’سلطان‘‘ کے لیے پروڈیوسر آدتیا چوپڑا سے معاوضہ نہیں لیا بلکہ انہیں فلم کے منافع سے50 فیصد معاوضہ دیا جائے گا جب کہ سلو میاں اور یش راج فلمز کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر ٹھن بھی گئی تھی لیکن اب پروڈیوسر نے معاہدے کے تحت معاوضہ دینے کی حامی بھرلی ہے۔فلم ’’سلطان‘‘ پر95 کروڑ کی لاگت آئی ہے اور فلم نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 300 کروڑ کے قریب قریب کمائی کرلی ہے جب کہ سلو میاں کو معاہدے کے مطابق 2 ماہ میں 106 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں جب کہ فلم کو مختلف زبانوں میں ڈب کر کے جاپان، جرمنی اور پولینڈ میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے منافع سے سلو میاں کو مزید رقم بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم’’سلطان‘‘ میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…