ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

محمد حفیظ نے انوکھاریکارڈ اپنے نام کر لیا،دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز محمد حفیظ ٹیم پر بوجھ بن گئے‘ اندرون ملک اور یو اے ای میں بلے بازی کے جوہر دکھانے والے محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں 2 بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد صرف 102 سکور کر سکے،محمد حفیظ 20.09رنز کی بدترین اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے پہلے اوپنر بن گئے۔‘ شائقین کرکٹ نے ا چوتھے ٹیسٹ میچ میں ان کے متبادل کسی اور پلیئر کو کھلانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ ’’پروفیسر‘‘ لگتا ہے خود ہی کرکٹ کا سبق بھول گئے ہیں اور کرکٹ کے گھر انگلینڈ میں گوروں کے آگے بالکل بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے تجربہ کار اوپنر محمد حفیظ نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ 35سالہ حفیظ نے ایشیا سے باہر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں محض 20.09کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جو 25سے زیادہ ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے دنیا کے کسی بھی ایشیائی یا غیر ایشیا ئی ٹیسٹ اوپنر کی بدترین کارکردگی ہے ۔دوسری جانب انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے ابتدائی 3 ٹیسٹ میچوں میں محمد حفیظ نے6 اننگز میں 17 کی اوسط سے محض 102 رنز بنائے جس دوران وہ دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 40 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 18 جبکہ دوسری اننگز میں 42 رنز بٹورے۔ تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں صفر جبکہ دوسری اننگ میں جب ٹیم کو ان کی سخت ضرورت تھی ایک غیر ضروری شارٹ کھیلتے ہوئے 2 سکور پر باؤنڈری پر کیچ پکڑا کر چلتے بنے۔ شائقین کرکٹ نے ان کی جگہ چوتھے ٹیسٹ میچ میں کسی اور کھلاڑی کو ٹیم کی نمائندگی کا موقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…