جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

رجنی کانت کی فلم نے فلم انڈسٹری کا 100 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا مگر کیسے ؟؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  اگست‬‮  2016 |

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاررجنی کانت کی فلم ’’کبالی‘‘ نے باکس آفس پردھوم مچادی ہے اور سب سے زیادہ برنس کرنے کے ساتھ فلم انڈسٹری کا 100 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری اداکاررجنی کانت کی فلم ‘‘کبالی’’ دیکھنے کے لیے ان کے مداحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور اب تک فلم 650 کروڑروپے کما کرسال کی سب سے زیادہ بزنس دینے والی فلم بن چکی ہے۔ فلم کبالی نے بھارت میں 211 کروڑاوربیرون ممالک انگلینڈ، جاپان اورملیشیا سمیت دیگر ممالک میں 259 کروڑ کمائے جب کہ فلم نے ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ اورڈسٹری بیوشن کے مالکانہ حقوق کی مد میں 200 کروڑکمالیے تھے جس کے بعد ریلیز سے قبل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی یہ بھارتی فلم بن گئی تھی جب کہ اب یہ فلم 700 کروڑ کمانے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔فلم کے پروڈیوسر ایس تھنو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ان دنوں کو نہیں بھولیں گے، فلم کی ریلیز نے انہیں بہت زیادہ خوشی دی ہے جب کہ اس فلم نے انڈسٹری کا 100 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق فلم کا بجٹ 75 کروڑ تھا جب کہ فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے لیجنڈ اداکار رجنی کانت نے اپنے کردارکے لیے 50 سے 60 کروڑ کے درمیان معاوضہ لیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…