جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

تباہ کن کارکردگی کے حامل کھلاڑی کی پاکستان سپر لیگ میں شمولیت۔۔بڑی خبر آ گئی

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے فائنل میں اپنی تباہ کن کارکردگی سے ویسٹ انڈیز کو عالمی چمپئن بنانے والے کارلوس بریتھویٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے سیزن کا حصہ ہوں گے۔پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کو زیادہ مقبولیت مل رہی ہے کیونکہ مزید بڑے ناموں نے شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔انہوںے کہاکہ کریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے نقطہ عروج پر کچھ سرفہرست کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے ۔
کارلوس بریتھویٹ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آخری اوور میں مسلسل 4 چھکے لگا کر شہرت حاصل کی تھی جس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بھارت کی سرزمین پر انگلینڈ کو ہرا کر عالمی چمپئن کا سہرا سجایا تھا ۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو مضبوط انگلش ٹیم کے خلاف جیت کیلئے 19 رنز درکار تھے اور جب انگلش کپتان نے اس وکٹ پر باؤلنگ کے ماہر بین اسٹوکس کو گیند تھما دی تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ یہ میچ باآسانی جیت جائیں گے وکٹ پر کھڑے آل راؤنڈر بریتھویٹ نے اپنے اعصاب پر مکمل قابو رکھا ہوا تھا اور اسٹوکس کی باؤلنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دو گیندیں قبل ہی ویسٹ انڈیز کو فتح دلا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…