ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شراب کی حالت میں دھت فواد خان پا رٹی میں کیا گل کھلا تے رہے پا کستانی قو م کا سر شرم سے جھکا دیا

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے شراپ کے نشے میں دھت ہوکر پارٹی میں غل غپاڑہ اور ہنگامہ آرائی کی جس پر پارٹی میں شریک فلمی شخصیات بھی حیران ہوگئیں۔پاکستانی چارمنگ ہیرو نے 2014 میں بھارتی فلم نگری میں فلمی سفر کا ا آغاز کیا اور جلد ہی اپنامقام بنالیا جب کہ اپنی منفرد اور جاندار اداکاری کے باعث بالی ووڈ کا ہر فلمساز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہشمند ہے لیکن اب پاکستانی چارمنگ ہیرو کے بارے میں بھارتی میڈیا نے حیران کن دعوی کیا ہے۔بھارتی فلم نگری کی خبروں کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ بالی ووڈ بھاسکر کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں نامور ہدایت کار کرن جوہر کی پارٹی میں رنبیر کپور، فواد خان، عالیہ بھٹ سمیت متعدد فلمی شخصیات نے شرکت کی جب کہ پارٹی میں فواد خان نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ بھی کیا جس پر ان کے منیجر نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی تو وہ الٹا اس پر ہی برس پڑے جس کی وجہ سے پارٹی میں تھوڑی بدمزگی پیدا ہوگئی جب کہ پارٹی میں شریک فلمی شخصیات نے فواد خان کی اس حرکت پر حیرانی کا اظہار کیا کیوں کہ انہیں فلمی دنیا میں خاموش طبیعت انسان سمجھا جا تا ہے۔بھارتی میڈیا نے فواد خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ فواد خان ذیابطیس کے مریض ہیں اور رات دیر تک پارٹیوں میں شرکت ، شراب نوشی اور شوگر ڈائٹ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل بھی لاحق ہوگئے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ دنوں فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی پریس کانفرنس کے دوران بھی فواد خان ایسی حرکتیں کرتے نظر آئے جس سے اس گمان کو تقویت ملی کہ وہ نشے کی حالت میں ہیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…