جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

گلوکارہ فریحہ پرویز کی شوہر سے مکمل علیحدگی،بات بڑھ گئی

datetime 29  جولائی  2016 |

لاہور ( این این آئی) لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ فریحہ پرویز کے خلع کے دعویٰ پر گلوکارہ کو اپنا نکاح نامہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔فیملی کورٹ کے جج نوید اختر نے فریحہ پرویز کے خلع کے دعویٰ پر سماعت کی تو گلوکارہ کے شوہر نعمان جاوید کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ دعویٰ کے ساتھ نکاح نامہ لف نہیں ہے۔عدالت نے اعتراض پر نکاح نامہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوہر سے خلع کیلئے دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں گلوکارہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ شوہر کے ساتھ زندگی بسر نہیں کرسکتیں اس لیے ڈگری جاری کی جائے۔دوسری جانب نعمان جاوید نے اپنی بیوی کے دعویٰ کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بیوی فریحہ کو بسانا چاہتے ہیں ، دعویٰ خارج کیا جائے ۔ فیملی کورٹ نے کارروائی 4ستمبر تک ملتوی کردی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…