اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں،پٹرول کی قیمت میں 2روپے 12پیسے فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 26پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل میں 3روپے 94پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیمکو ارسال کردی ہے تاہم حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گااور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔اوگرا کی سمری میں پٹرول2روپے12پیسے،مٹی کا تیل 3روپے94پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 26پیسے اور ہائی اوکٹین60 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 24پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری تیار کرکے وزرات خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔