جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

پریانکا چوپڑا نے معاوضے میں اضافہ کر دیا

datetime 20  جولائی  2016 |

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلموں کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 12 کروڑ سے زائد وصول کریں گی۔بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا بھارتی فلم نگری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم جما چکی ہیں اور ایک ساتھ دو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں تاہم اداکارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کام کے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں اپنے کام پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور فلموں ’’بے واچ‘‘ اور ’’کوانٹیکو‘‘ کے بعد اب تک کوئی بالی ووڈ فلم بھی سائن نہیں کی ہے جب کہ اداکارہ نے ہالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اپنے معاوضے میں بھی اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب وہ فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ 12 کروڑ سے زائد وصول کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا نے فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے لیے معاوضہ 5 کروڑ وصول کیا تھا۔واضح رہے کہ وہ ہالی ووڈ میں اپنی فلم ’’بے واچ‘‘ اور ٹی وی سیریل’’ کوانٹیکو‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…