ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

صرف ایک ڈائیلاگ بولنے پر 10کروڑروپے معاوضہ لینے والا اداکار

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک )ہولی وڈ اسٹار میٹ ڈیمن ایک بار پھر 29 جولائی کو جیسن بورن کی شکل میں سینماگھروں میں واپس لوٹ رہے ہیں جس کا لوگوں کو کافی انتظار بھی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس پوری فلم میں ہولی وڈ کے اس معروف ہیرو نے محض 25 ڈائیلاگ ہی بولے ہیں؟جی ہاں اس بات کا انکشاف فلم کے ڈائریکٹر پال گرین گراس نے کیا۔اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں ایک ڈائیلاگ کے بدلے میٹ ڈیمن کو 10 لاکھ ڈالرز (دس کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) مل رہے ہیں یعنی ان کا مجموعی معاوضہ ڈھائی کروڑ ڈالرز (دو ارب 62 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ) ہوگا۔
میٹ ڈیمن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلم میں ان کے ڈائیلاگ بہت کم ہیں مگر اس کی کسر ایکشن سے پوری کی گئی ہے۔میٹ ڈیمن ہولی وڈ کے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں جن کی فلمیں اکثر کامیاب ہوتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جسمانی ایکشن کے مقابلے میں بولنے کا موقع نہ ملنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیسن بورن سیریز کی جن سابقہ تین فلموں میں انہوں نے کام کیا، اس میں کردار کے ڈائیلاگ کافی کم تھے۔میٹ ڈیمن اس سیریز کا 9 سال بعد حصہ بن رہے ہیں یعنی بورن سپریمسی کے بعد ان کی اب واپسی ہوئی ہے۔اس فلم نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…