کینبر(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹےم بلے باز ڈیرن براوو کی فٹنس مسائل کی وجہ سے آئندہ دو میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ ٹاپ آرڈر بلے باز پاکستان کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں گراﺅنڈ سے باہر جانا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنا اگلا پول میچ 24 فروری کو زمبابوے کے خلاف کینبرا میں کھیلے گی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیرن براوو کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ زمبابوے کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیرن براوو کا فوری طور پر ایم آر آئی سکین کرایا گیا ہے تاہم ان کی آئندہ میچز میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔