بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

مصباح الحق، اظہر علی، جنید خان، یاسر شاہ کے اچانک ڈوپ ٹیسٹ ،نتیجہ سامنے آگیا

datetime 13  جولائی  2016 |

لاہور ،لارڈز(آن لائن)دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے دورہ انگلینڈ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگنے والے مختصر تربیتی کیمپ کے دوران چار کھلاڑیوں جن میں ٹیسٹ کپتان، مصباح الحق، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، فاسٹ باؤلر جنید خان اور سپن باؤلر یاسر شاہ کے پیشاب کے نمونے حاصل کئے تھے۔جنہیں بعدازاں آئی سی سی اور واڈا کی منظور شدہ لیبارٹری میں رزلٹ کے لئے بھجوادیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے کلیئرنس رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے تمام کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کلیئر ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ حلقوں کو قومی ٹیم کے سپن باؤلر یاسر شاہ کے حوالے تشویش لاحق تھی تاہم ان کی رپورٹ کلیئر آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ اس سے قبل امارات میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آگیا تھا جس کی بناء4 پر انہیں تین ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر رہنا پڑا تھا۔ یاسر شاہ کے پازیٹو ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑیوں کے لئے جانے واے یورن سیمپل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں خاص طور پر یاسر شاہ کے حوالے سے تشویش لاحق تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام نے کھلاڑیوں کی پازیٹو رپورٹ کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا ہے۔ آئی سی سی کسی بھی موقع پر کسی بھی کھلاڑی کا رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لے سکتا ہے۔ پاکستان کے چاروں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ بھی اسی سلسلہ کی کڑی تھے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…