پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دو بڑی موبائل کمپنیوں نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ومپل کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جین ویژ چارلیر نے اگلے پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے اور پانچ ہزار نئی ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبی لنک اور وارد کے انضمام سے پاکستان میں 5 کروڑ سے زیادہ کسٹمرز تیز رفتار موبائل ٹیلی کمیونیکیشن اور ایک بہترین ڈیجیٹل موبائل نیٹ ورک سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔مشترکہ طور پر موبی لنک اور وارد پاکستان میں 2G، 3Gاور LTE سروس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ٹیلی کمیونیکیشن ادارہ ہوگا جو اعلیٰ معیار کی نیشنل وائس اور ڈیٹا کوریج کے ساتھ ساتھ تیز ترین ڈاؤن لوڈ اور پروڈکٹس کا ایک وسیع پورٹ فولیو فراہم کرے گا وہ بدھ کو موبی لنک ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ومپل کام کے ہئڈ آف ایمرجنگ مارکیٹس جان ایڈی عبداللہ ، موبی لنک اور وارد کے سی ای او عامر ابراہیم کے ہمراہ ٹیلی کام صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر ہیڈ آف کارپوریٹ کیمونیکیشن عمر منظور بھی موجود تھے ومپل کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے کہا کہ موبی لنک اور وارد کا انضمام پاکستان کے لئے بہت سودمندثابت ہو گا ومپل کام اس سال 300ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی انیوں نے کہا کہ ومپل کام اس ٹرانسفارمیشن کے ذریعے ایک اہم پیش رفت کی جانب بڑھ رہی ہے۔یہ انضمام ہماری حکمت عملی کی جانب ایک اور اقدام کی نمائندگی کرتا ہے جوہماری کام کرنے والی مارکیٹوں میں ہماری پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔ ومپل کام گروپ نے ایک جرأت مندانہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے اور ہم اپنی ٹیکنالوجی اورپروڈکٹ پورٹ فولیو میں انقلاب برپا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ہم پاکستان میں اپنے کسٹمرز کیلئے جدید پروڈکٹس اورسروس فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ومپل کام کی ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے موبی لنک اور وار د کو انڈسٹری میں سب سے بڑا اوربہترین آئی ٹی انفراسٹرکچر بنانے میں فائدہ حاصل ہوگا۔ گروپ کا نیا ڈیجیٹل سسٹم، بالخصوص موبائل انٹرٹینمنٹ،کمیونیکیشن ، انٹرنیٹ آف تھنگز، اور موبائل فنانشل سروسز کے شعبوں میں نئی لوکل پروڈکٹس اورسروس کے تیز تر رول آؤٹ کے قابل بنائے گا۔اس کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرتے ہوے اگلی سطح پر لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کے لئے بہت سی نئی سروسز متعارف کروائیں گے اور قیمتیں نہیں بڑھائیں گے پاکستان بھر میں 1500مونو برانڈ شاپس قائم کی جاٗیں گی انہوں نے کہا کہ اب موبی لنک کے صارفین فور جی اور وارد کے صارفین تھری جی استعمال کر سکیں گے ہمارا مقصد اپنے صارفین کو جدید ترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…