اسلام آباد(نیوزڈیسک)آخر وہ کام ٹویوٹا نے کرہی دکھایا جس کا سب کو انتظار تھا،ٹویوٹا نے ایک ایسی کارکے ڈیزائن کو رجسٹرڈ کرایاہے جس کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ اڑنے والی گاڑی ہوگی،تفصیلات کے مطابق اس گاڑی کے ڈیزائن میں پہیئے اور پر دونوں نمایاں نظر آرہے ہیں ٹویوٹا کے ڈیزائن کے مطابق گاڑی بہ یک وقت ایک گاڑی بھی ہوگی اور اڑتے جہاز کاکام بھی کرے گی جس کو جب اڑانے کی ضرورت پڑے تو اس کے پر پھیلائے جاسکیںگے ،اس سے قبل گوگل کے بارے میں بھی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بھی ایسی ہی ایک فلائنگ کار کے پراجیکٹ پر کام کررہاہے ، عنقریب دنیا اڑتی گاڑیوں کو دیکھے گی ٹویوٹا، گوگل اور اس کے علاوہ بہت سی کمپنیاں اڑتی گاڑیوں پر کام کررہی ہیں جبکہ چند ایک تو منظر عام پر بھی آچکی ہیں۔