منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

رانی مکھر جی نے فلمو ں میں کا م کر نا کیو ں چھو ڑا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے فنی کیرئیر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راجا کی آئے گی بارات‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سے حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کئی فلموں میں اپنے شاندار اداکاری کی بدولت خوب شہرت حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب کہ اداکارہ نے کئی سال تک فلم نگری پر راج کیا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی ۔
رانی مکھرجی نے 2009 میں بڑے پردے کے علاوہ چھوٹی اسکرین پر بھی قسمت آزمائی اور رئیلٹی شو میں جج کے فرائض کے علاوہ کئی دستاویزی فلموں میں بھی کردار ادا کیا جب کہ 2011 میں مشہور بھارتی ڈرامے ’’سی آئی ڈی‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا لیکن اداکارہ چھوٹی اسکرین پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکیں اور جلد ہی چھوٹی اسکرین سے غائب ہو گئیں۔ رانی مکھر جی نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد فلم نگری کے نامور پروڈیوسر آدتیا چوپڑا سے 2014 میں شادی کی جس کے بعد انہوں نے فلم نگری سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جب کہ گزشتہ دنوں دونوں فلمی شخصیات کے گھر ننھی پری کی آمد بھی ہوئی ہے جس کے بعد سے ہی تقریبات میں جانے سے گریزاں تھیں تاہم گزشتہ دنوں پیرس سے واپسی پر ایئرپورٹ پر لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس میں ماضی کی خوبرو اداکارہ کو پہنچاننا ممکن ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…