کابل (نیوز ڈیسک) افغان چیف ایگزیکٹوڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جلد ہونگے تاہم 13 سال کی کامیابیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،امن مذاکرات صرف افغانستان کی بہتری کیلئے کئے جا رہے ہیں ۔امریکہ نے بھی افغان امن عمل پر لچک کا مظاہر ہ کیا ہے۔