جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

صدام حسین کا اچھا کام ؟ ٹرمپ کے بیان نے حیران کردیا

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارت کے لیے ری پبلکن پارٹی کی طرف سے متوقع امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر سابق عراقی حکمران صدام حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدام عراق میں دہشت گردوں کو مار کر اچھا کام کر رہے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز جنوبی کیرولائنا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ برس قبل امریکا اور اتحادی فوجوں نے عراق کو غیر مستحکم کر کے غلطی کی اور اسی غلطی کی وجہ سے دولت اسلامیہ جیسے شدت پسند گروہ کو پنپنے کا موقع ملا۔عراق میں صدام حکومت کے خاتمے کے وقت امریکا میں بش کی حکومت تھی جن کا تعلق ٹرمپ ہی کی ری پبلکن پارٹی سے تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت عراق پر حملے کی حمایت کی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے اس کی مخالفت شروع کر دی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ صدام حسینبرا آدمی تھا، بہت برا انسان تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس نے کیا اچھا کام کیا؟ اس نے دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور یہ کام اس نے بہت اچھے طریقے سے کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کو دہشت گردوں کی ہارورڈ یونیورسٹی قرار دیتے ہوئے مزید کہاکہ صدام نے انہیں (دہشت گردوں کو)نہ حقوق دیے اور نہ ہی ان سے مذاکرات کیے بلکہ انہیں ختم کر دیا جب کہ آج عراق دہشت گردوں کی ہارورڈ یونیورسٹی بن چکا ہے۔ادھرکلنٹن کے پالیسی ایڈوائزر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیاکہ آج ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر صدام حسین کو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والا قرار دیا اور اپنے لوگوں کو حقوق نہ دینے پر بھی صدام کی تعریف کی گئی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ صدام حسین کی حکومت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…