مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ ہر سطح پر دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی کی جائے، امت مسلمہ ،مبلغین،والیان ریاست،قلمکار اور ارباب ابلاغ سب مشترکہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مزاحمت کریں ، دہشتگردوںکی مجرمانہ سرگرمیوں کی پوری طرح ناکہ بندی کریں ،اوردہشتگردوں کی کسی بھی طرح مدد دینے کی سنگین نتائج سے لوگوں کو خبر دار کےا جائے۔سعودی میڈیاکے مطابق گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے مکہ مکرمہ میں 4 روزہ اسلام اور انسداد دہشتگردی کانفرنس کا افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر انھو ں نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پڑھ کر سنایا۔خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ امت مسلمہ ،مبلغین،والیان ریاست،قلمکار اور ارباب ابلاغ سب مشترکہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مزاحمت کریں، انھوں نے کہا کہ دہشتگردوںکی مجرمانہ سرگرمیوں کی پوری طرح ناکہ بندی کریں ،اوردہشتگردوں کی کسی بھی طرح مدد دینے کی سنگین نتائج سے لوگوں کو خبر دار کریں۔ خادم الحرمین شریفین نے کہا کہ دہشت گردوں کی منصوبہ بندی خونریزی اور تخریب کاری کے سوا کچھ بھی نہیں ،شرکائ سے امید ہے کہ وہ ایسی قابل عمل تجاویز تیار کرینگے جنہیں مناسب طور پہ عوامی اور سرکاری ادارے تیار کریں۔ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ کانفرنس میں شریک علماءکرام و دانشوران علم امت مسلمہ میں دہشت گردی کے خطرات کا شعود عالمی سطح پر بیدا ر کریں۔ کانفرنس سے مفتی اعظم سعودی عرب،شیخ جامعہ ازہر اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف پاکستان کی نمایندگی کررہے ہیں