لندن (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ سالہ پابندی بھگتنے کے باوجود محمد عامر اب بھی دنیا کے بہترین باؤلر بن سکتے ہیں۔24 سالہ فاسٹ باؤلر ممکنہ طور پر آئندہ ماہ لارڈز میں شروع ہونے والے میچ سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا دوبارہ سے آغاز کریں گے جہاں چھ سال قبل اسی گراؤنڈ پر رونما ہونے والے بدترین اسکینڈل نے ان کے کیریئر کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا تھا۔نیوز آف دی ورلڈ نامی ٹیبلائیڈ اخبار نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا انکشاف کیا تھا جہاں اس وقت کے کپتان سلمان بٹ کی ہدایات پر محمد عامر اور محمد آصف نے پیسوں کے عوض جانب بوجھ کر نوبال کی تھیں۔ان تینوں کھلاڑیوں سمیت ان کے اسپورٹس ایجنٹ مظہر مجید کو جیل بھیجنے کے ساتھ ساتھ پانچ سالہ پابندی عائد کردی۔گزشتہ سال ستمبر میں تینوں کھلاڑیوں پر پابندی کا خاتمہ ہوا اور محمد عامر کی محدود اوورز کی کرکٹ کے ذریعے انٹرنیشل کرکٹ میں واپسی ہوئی لیکن عامر کی کرکٹ کا اصل آغاز امتحان 14 جولائی سے لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔مصباح الحق نے کہاکہ پانچ سالہ پابندی کے باوجود محمد عامر کی صلاحیتوں میں کمی نہیں آئی اور وہ اب بھی دنیا کے بہترین باؤلر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مصباح الحق ینے پیر کو ساؤتھ ہیمپٹن کے قریب واقع ہیمپشائر روز باؤل گراؤنڈ میں ٹریننگ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وہ باؤلنگ کر رہا ہے، اس کی یقیناً واپسی ہوئی ہے۔آپ اس کی باؤلنگ کی رفتار، سوئنگ، گیند پر کو دیکھیں، وہ اب بھی دنیا کا بہترین باؤلر بن سکتا ہے پاکستان دورہ انگلینڈ کا آغاز اتوار سے سمرسیٹ کے خلاف شروع ہونے والے تین روزہ میچ سے کرے گا۔مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی کے بعد سے اس نے جس طرز کی بھی کرکٹ کھیلی ہے، اس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ وہ دباؤ میں ہے لیکن وہ اسے بہت اچھے سے ہینڈل کر رہا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہاں آکر کھیلنا اس کیلئے بہترین موقع ہے کیونکہ یہ وہی جگہ ہے جہاں اسے سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور اب وہ دنیا کو دکھا دے کہ وہ یہاں ٹیم کیلئے کھیلنے اور کارکردگی دکھانے کیلئے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر کیلئے اپنے شائقین کے دل جیتنے کا بھی نادر موقع ہے اور وہ اس کیلئے بہت محنت کر رہے ہیں۔انگلش شائقین کی جانب سے خراب رویے کے سوال پر مصباح نے کہا کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، لیکن عامر کی توجہ اپنے کھیل پر ہونی چاہیے۔
پانچ سالہ پابندی بھگتنے کے باوجود محمد عامر اب بھی دنیا کے بہترین باؤلر بن سکتے ہیں ٗمصباح الحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
چین کا نظام



















































