ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار کے فینز کی تعداد بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ کے قریب پہنچ گئی ، بگ بی ٹویٹر پر دو کروڑ تیرہ لاکھ مداحوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کیٹویٹر مداحوں کی تعداد بیس ملین تک جا پہنچی ، پچاس سالہ کنگ خان نے 2010 میں ٹویٹر میں شمولیت اختیار کی تھی ۔بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے تہلکہ مچانے والے شاہ رخ خان نے سماجی میڈیا پر بھی دھوم مچا دی ۔ اداکارہ کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد بیس ملین ہو گئی ۔اداکار کے فینز کی تعداد بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ کے قریب پہنچ گئی ، بگ بی ٹویٹر پر دو کروڑ تیرہ لاکھ مداحوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔کنگ خان کے بعد بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ بیاسی لاکھ ہے ۔