ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے ٹی وی شو ’24‘ کے حوالے سے قیاس آرائیاں تھیں کہ اداکارہ تبو نے مالیاتی معاملات کے باعث اس شو میں اداکاری سے انکار کردیا تاہم انیل کپور نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔انیل کپور اپنے شو ’24‘ کے ساتھ ٹی وی پر واپسی اختیار کررہے ہیں اور خبریں تھیں کہ تبو بھی اس شو کا حصہ بنیں گی تاہم اداکارہ نے اس سے معذرت کرلی۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق انیل کپور کا کہنا تھا ’میں اس بات کو بالکل واضح کردوں کہ تبو اور میرے درمیان شو کو لے کر کسی قسم کے مالیاتی مسائل نہیں تھے، تبو اس شو میں پیسوں کے باعث نہیں بلکہ اپنے مصروف شیڈول کے باعث کام نہیں کر پارہیں۔انیل کپور کا مزید کہنا تھا کہ ’انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اگلے سیزن میں اس شو کا حصہ ضرور بنیں گی، تبو میری قریبی دوست ہیں اور میں ان کے معاوضے سے 10 گنا ریادہ دے سکتا ہوں، میرے لیے ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔انیل کپور کا اپنے شو کے حوالے سے کہنا تھا ’مجھے یقین ہے شو کا نیا حصہ لوگوں کو بے حد پسند آئے گا اور پہلے سیزن کی طرح اسے بھی خوب پذیرائی ملے گی۔شو ’24‘ رواں سال 17 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔