ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا وینتر نے انہیں ادکارہ ڈیسی شاہ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رومانوی ماڈل گرل لولیا وینتر سے شادی کی خبریں آئے دن گردش کرتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کسی بھی خبر کی کبھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی لیکن اب ایک نئی خبر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں لولیا وینتر کو سلمان خان کی ڈیسی شاہ سے دوستی ایک نظر نہیں بھارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لولیا وینتر کو فلم’ ’جے ہو‘ ‘کی ہیروئین ڈیسی شاہ کی سلمان خان سے دوستی کھٹکنے لگی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ سلمان خان ان سے دوستی قائم نہ رکھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لولیا وینتر نے ڈیسی شاہ کی دوستی کے حوالے سے سلمان خان کے گھر والوں سے بھی شکایات کی ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل نے سلمان خان کو بھی ڈیسی شاہ سے دوری اختیار رکھنے کا کہا ہے تاہم سلمان خان نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور لولیا وینتر ان دنوں کئی پارٹیز میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان رومانیہ کی ماڈل گرل سے شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔