منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

ادکارہ نور پاکستان کی پانچویں خاتون فلم ڈائریکٹر بن گئیں

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلم اور ٹی وی کی ادکارہ نور پاکستان کی پانچویں خاتون فلم ڈائریکٹر بن گئیں، بطور ہدایت کارہ ان کی پہلی فلم’’ عشق پازیٹو‘‘ 22 جولائی کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ویسے تو خواتین ہر شعبے میں ہی کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں مگر فلم ڈائریکشن کے شعبے میں یہ فہرست بہت طویل نہیں ہے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد نور سے قبل ہدایت کارہ سنگیتا، شمیم آرا، ملکہ ترنم نورجہاں اور ریما خان ملکی فلم انڈسٹری میں فلم ڈائریکشن کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان خواتین ڈائریکٹرز میں سنگیتا اور شمیم آرا نے بے شمار کامیابیاں بھی سمیٹیں۔پندرہ برس سے فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ورسٹائل اداکارہ نور نے بھی ہدایت کاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کی ٹھان لی ہے اور ان کی ڈیبیو فلم عشق پازیٹو پروسیسنگ کے مراحل میں ہے۔فلم میں نور نے بطور ہیروئن بھی پرفارم کیا ہے جبکہ ان کے مقابل ہیرو کا کردار دنیائے کلاسیکی کے بڑے گھرانے پٹیالہ کے معروف گلوکار ولی حامد علی خاں نے انجام دیا ہے۔
اس طرح ولی کی بھی بطور اداکارعشق پازیٹو ڈیبیو فلم ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نور نے بتایا کے پاکستان کی پانچویں خاتون ڈائریکٹر بننا ان کیلئے بڑا اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ بہت چیلنجنگ بھی ہے اور ان کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، خاص طور پر بیک وقت اداکاری اور ہدایت کاری کا تجربہ میرے کیرئیر میں ایک خوشگوار موڑ ثابت ہو رہا ہے۔فلم کے ہیرو ولی حامد علی خاں کا کہنا تھا کہ فلم کی پروسیسنگ کا آغاز جلد بھارت میں کیا جارہا ہے جبکہ پیچ ورک کے دوران بھارتی اداکار سونو اور فرح خان کی عشق پازیٹو میں بطور مہمان اداکار شرکت بھی متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…