جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا:’غیر اخلاقی‘ فلموں اور ڈراموں پر پابندی کا بل

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خیبر پختونخوا  پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں برسرِ اقتدار تحریک انصاف کی حکومت نے کیبل پر نشر کیے جانے والی غیر اخلاقی فلموں، سٹیج اور سی ڈیز ڈراموں پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ یہ بل منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا۔ بل کے مطابق ’صوبے بھر میں سنسر بورڈز کی اجازت کے بغیر کیبل پر نشر کیے جانے والے اخلاق سے گرے ہوئے مواد اور غیر اسلامی تمام فلموں، ڈراموں اور شوز پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ عوامی مقامات پر فلموں اور ڈراموں کی عکس بندی پر بھی پابندی ہوگی۔‘ بل میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کوئی فلم، ڈرامہ یا سٹیج شو سنسر بورڈ کی منظوری کے بغیر نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بل کے تحت صوبے میں ایک سے زائد سنسر بورڈز کا قیام عمل میں لایا جائےگا جبکہ ہر بورڈ چیئرمین سمیت چار ممبران پر مشتمل ہوگا۔ بل کے قانون بننے کے بعد صوبے میں ایک سال کے اندر اندر بننے والی تمام فلموں اور سٹیج ڈراموں کو بھی سنسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ لینا ہوگا ورنہ ان پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ایسی فلم، ڈرامے یا شو کی اجازت نہیں دے جائے گی جس کا کوئی حصہ غیر اخلاقی مواد پر مشتمل ہو یا اسلامی تعلیمات، ملک و قوم کے خلاف ہوں۔ بل کےمطابق اس سلسلے میں درجہ اول مجسٹریٹ کےکسی بھی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکے گا اور نہ ہی کسی عدالت کو اختیار ہوگا کہ وہ مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے سکے۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں کبیل پر ایک عرصہ سے غیر اخلاقی فلمیں اور پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے متعدد بار اعتراضات کیے گئے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کے مواد میں کچھ عرصہ پہلے تک اضافہ دیکھا جا رہا تھا لیکن آج کل کیبل پر ایسا مواد کم ہی نظر آرہا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہےکہ کاپی رائٹ کے قوانین کے نہ ہونے کی وجہ سے فلمیں بنانے والی بڑی بڑی کمپنیوں اور فنکاروں کو بھی خسارے اور مشکلات کا سامنا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…