ٹوکیو(این این آئی) ٹوکیو، شنگھائی اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو حصص بازار میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 1.14 فیصد یا 189.28 پوائنٹس کی کمی سے 16452.95 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.17 فیصد یا 15.67 پوائنٹس کی کمی سے 1321.56 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں وقفہ تک اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.16 فیصد یا 33.52 پوائنٹس کی کمی سے 20913.72 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ شنگھائی حصص بازار میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.29 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 2937.39 پوائنٹس اور شین ڑین کمپوزٹ انڈیکس 0.37 فیصد یا 6.99 پوائنٹس کی گراوٹ سے 1921.80 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔