منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں فوجی اسلحہ ڈپومیں آتشزدگی، 20فوجی جھلس کر ہلاک ٗ سترہ زخمی

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اسلحہ خانے میں آگ لگنے کے واقعے میں دو افسران سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں واقع سینٹرل ایمکونشن ڈپو میں منگل کی صبح پیش آیا۔حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ میں دو افسران اور 17 فوجی زخمی ہوئے ۔آتشزدگی سے جھلس جانے والے افراد کو ساؤنگی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تاحال آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا اور متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری رہیں ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کو تقریباً دو بجے اس ڈپو سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں۔دھماکوں کے بعد لوگوں نے وہاں سے شعلے بلند ہوتے دیکھے اور اس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔آتشزدگی کے سبب ڈپو کے قریبی چار دیہات کو خالی کروا لیا گیا ٗ ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا انڈیا حکام کے مطابق اسلحہ ڈپو میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کی جائے گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ ڈپوگولہ بارود کی منتقلی کا مرکز ہے ٗ ڈپو میں زائد المعیاد ہتھیاروں کوتلف بھی کیا جاتاہے، ڈپومیں اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اوربراہموس میزائل اوراے کے 47 رائفل بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ انڈیا میں حالیہ برسوں میں اسلحہ خانوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔2010 میں مشرقی شہر پناگڑھ میں ایک بڑے اسلحہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھ2007 میں انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اسحلہ ڈپو میں آتشزدگی سے کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے تھے اور ہزاروں افراد کو علاقہ خالی کرنا پڑا تھا۔2000 میں بھرت پور کے اسلحہ ڈپو میں آگ نے دو افراد کی جان لے لی تھی اور اس میں تقریباً 9 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…