منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عر ب نے 10 رمضان سے بڑی پا بندی عا ئد کر دی

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی وزارت لیبر و سماجی ترقی نے مزدور پیشہ افراد کی بہبود اور ان کی صحت و حفاظت کے پیش نظر 10 رمضان المبارک بہ مطابق 15 جون 2016 سے 14 ذی الحجہ 15ستمبر تک دھوپ میں محنت مزدوری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی وزارت لیبر کے سیکرٹری برائے ماحولیاتی بہبود ڈاکٹر فہد عبداللہ العویدی نے ایک بیان میں بتایا کہ کام کاج کی پابندی کا اطلاق کڑی دھوپ کے اوقات میں ہوگی۔ حکومت نے مزدوروں کی بہبود اور ان کی صحت و سلامتی کے پیش نظردن بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کا اطلاق 15 ستمبر تک رہے گا۔ اس کے بعد موسم معتدل ہونا شروع ہوجائے گا اور دھوپ میں کام کاج کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے تیل اور گیس کی فیلڈ میں کام کرنے والی کمپنیوں اور ایمرجنسی سروسز کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد مستثنیٰ ہوں گے۔ تاہم انہیں بھی تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی صحت و سلامتی کاخیال رکھیں۔ڈاکٹر العویدید نے لیبر کے ذریعے کام کرنے والے اداروں اور کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کے وضع کردہ نظام الاوقات کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں، تاکہ شدید گرمی کے باعث کام کرنے والے افراد کی صحت پر کسی قسم کا منفی اثر مرتب نہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری لیبر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے کم درجہ حرارت والے شہروں میں کام کرنے والے افراد بھی اس فیصلے سے مستثنٰی ہوں گے۔ لیبر کے کام کاج کے نظام الاوقات پر عمل درآمد کے لیے موسمی حالات کے مطابق مقامی حکومتوں سے صلاح مشورہ کیا جاسکتا ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…