جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ماں ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل،افتتاح 11جولائی کو کیا جائے گا ،عمر شریف

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماں اسپتال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ 11جولائی 2016کو شاندار افتتاح کیاجائے گا ، عوام کو عید کاتحفہ دے رہے ہیں ، ماں اسپتال غریب عوام کے لیے ماں کی آغوش ثابت ہوگا،میں نے اپنے اسپتال کا نام ماں اس وجہ سے تجویز کیا اسی لئے محترمہ فاطمہ جناح ، مڈر ٹریسااور بلقیس ایدھی کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی تصاویر اسپتال میں آویزا ں کی ہیں میں اپنے ماں کے نام بھی اسپتال رکھ سکتا تھا مگر میں نے ان عظیم ہستیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور تمام ماؤں کینام سے اس اسپتال کو منسوب کیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار ملک کے معروف کامیڈی کنگ عمر شریف نے اورنگی ٹاؤن میں اسپتال کا صحافیوں کودورہ کراتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسپتال کراچی سے خیبرتک کی عوام کو سہولیات فراہم کریگا، یہ کراچی پرمیرا قرض تھا جو پوراکرنے کی کوشش کررہاہوں، ماں اسپتال ملک کے کسی بھی معیاری اسپتال سے کم نہیں ہوگا، فنکاروں اور صحافیوں کے لیے 10کمرے مختص کیے ہیں، اس کے علاوہ گائنی کے شعبے میں خاص توجہ دی گئی ہے اور اس اسپتال میں جوبھی پہلے بچہ کی پیدائش ہوگی اس ہی کہ نام پر گائنی وارڈ کانام رکھا جائے گا اس موقع پر بابر عباسی،گلوکار تنویر آفریدی، اداکار خاورحسن،فیضان برنی سمیت پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی، صدر وسیع قریشی، سیکریٹری پرویزمظہر،ذیشان صدیقی، حفیظ انصاری ، غفران احمدخان، عبدالوسیم خان، راحیل بیگ ، راشدفاطمی ودیگر بھی موجود تھے۔اسپتال کی افتتاحی تقریب میں ملک کے نامور فنکار اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت کرینگی ۔عمرشریف نے کہاکہ اسپتال بنانے میں حکومت سندھ اور دیگر اداروں کا بے حد شکر گزار ہوں جن کے تعاون سے میں اپنے مشن میں کامیاب ہوا ہوں ، رمضان المبارک میں اسپتال میں دیگر شعبوں میں کام جاری ہے جس کے لیے میں مخیرحضرات اور حکومت سندھ وزیر اعلی سندھ ، پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں ، کہ اس کارخیر کام میں میرے ساتھ تعاون کریں گورنر سندھ کا ممنون ہوں کہ انہوں نے اسپتال کیلئے 50لاکھ کی گرانٹ دی ، ماضی میں بھی ہمارے ملک کے کئی نامور فنکاروں اور ملٹی نیشنل اداروں واثق نعیم ، ریما ، بابرا شریف ، ریشم نے بھرتعاون کیاہے ، میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صحت یابی کادعاکرتا ہوں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماں اسپتال کے حوالے سے جو بھی فنڈ آیا اور آرہاہے میں اپنے اوپر اس کو حرام سمجھتاہوں ، ماں اسپتال بنانے کامقصد اورنگی کی 35لاکھ عوام کو طبی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ اپنی فنکار برادری جو علاج معالجہ کے حوالے سے دوسروں کے منتظر ہوتے ہیں ، اور ہم ان کے لیے بینیفٹ شوز کرتے ہیں ان فنکاروں کو باآسانی علاج معالجہ ہوسکے تاکہ ان کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہوسکے۔اسپتال میں علاج بلا معاوضہ ہوگا البتہ عطیات کے بکس نصب کئے جائنگے جس میں جو بھی اپنی خوشی سے عطیہ دینا چاہے وہ دے سکے گااسپتال انتظامیہ کسی سے نہیں مانگی گی اس وقت 5ایمبولینس موجود ہیں جبکہ ہمیں کم از کم 15ایمبولنس کی ضرورت ہے جو عید تک ہمیں مل جائیں گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…