لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پار لیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو سڑکوں پر بھی آنے میں کوئی حر ج نہیں ہوگا‘ اپوزیشن جماعتوں میں مکمل اتفاق اوراعتماد ہے ‘ملک میں احتساب نہ ہونے سے انارکی پیدا ہوگی ‘پیپلزپارٹی کسی صورت پانامہ لیکس کی تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹے گی ‘(ن) لیگ کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر نا ہوگا ورنہ انکے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا ۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پامہ لیکس کے حوالے سے جو موقف اختیار کیاآج بھی اس پر قائم ہے اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پانامہ لیکس کے معاملے کی شفاف تحقیقات نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پار لیمانی کمیٹی میں ہی حل ہوجائے لیکن اگر پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں حل نہیں ہوگا تو سڑکوں پر آنا میں کوئی حرج نہیں ۔
پار لیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو سڑکوں پر بھی آنے میں کوئی حر ج نہیں ہوگا‘ قمر الزمان کائرہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































