منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری

datetime 28  اگست‬‮  2026 |

لاہور/پشاور (نیوز ڈیسک) مون سون بارشوں کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بارشوں کے آٹھویں اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے 29 اگست سے 5 ستمبر تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے کئی شمالی اور وسطی اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے علاوہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ کے مطابق یکم سے 5 ستمبر کے دوران فیصل آباد، جھنگ، لیہ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ برساتی نالوں میں اچانک طغیانی اور فلیش فلڈ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے الرٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بارش متوقع ہے۔

اسی طرح پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر اور مہمند کے علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں یکم سے 4 ستمبر کے دوران بارش ہونے کی پیشگوئی ہے، جن میں کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان شامل ہیں۔

متوقع بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پہاڑی اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی موسمی صورتحال کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…