پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

datetime 27  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ ٰیسک) سابق ممبئی انڈر 19 کرکٹر انایا بنگر کے دوبارہ خواتین کی مسابقتی کرکٹ میں قدم رکھنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے 25 سالہ انایا کو ملک میں کمیونٹی لیول کی خواتین کرکٹ میں حصہ لینے کی منظوری دے دی ہے۔اس اجازت کے بعد انایا مختلف ریاستوں اور علاقوں میں ہونے والے پریمیئر کرکٹ مقابلوں میں کھیل سکیں گی۔ انہوں نے 2022 میں صنفی منتقلی کا عمل شروع کیا تھا، جس کے بعد متعلقہ طبی مراحل اور سرجری بھی مکمل کی۔انایا بنگر کا کہنا ہے کہ انہیں ایک مرحلے پر ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ شاید ان کا کرکٹ کیریئر ختم ہوچکا ہے، تاہم کرکٹ آسٹریلیا کی جامع پالیسی نے انہیں دوبارہ کھیل کے میدان میں واپسی کا راستہ فراہم کیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارچ 2027 سے انایا کی ایلیٹ سطح کی کرکٹ میں شرکت کچھ مخصوص طبی اور اہلیتی شرائط سے مشروط ہوگی۔

آسٹریلیا پہنچنے کے بعد ان کا خون کا ٹیسٹ بھی ہوگا، جس میں سیرم ٹیسٹوسٹیرون کی سطح 10 نانومول فی لیٹر سے کم ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ٹرانس جینڈر خواتین کی خواتین کرکٹ میں شرکت کے حوالے سے بھارتی بورڈ کے پاس فی الحال کوئی باقاعدہ مخصوص پالیسی موجود نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…