پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 27  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ ٰیسک) ملک میں مون سون کی نئی سرگرمی شروع ہونے والی ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں لانے والا نیا موسمی نظام آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

اس کے زیرِ اثر 27 اگست سے اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم آسمان پر جزوی بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں بھی فی الحال گرم اور مرطوب موسم برقرار ہے۔ سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آئی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے ہوائیں تقریباً 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔لاہور میں اس ہفتے بارش کے امکانات نسبتاً کم بتائے گئے ہیں، جہاں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم رہا۔ بھکر اور دالبندین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نورپور تھل، نوکنڈی، خیرپور اور بہاولنگر میں پارہ 42 ڈگری تک پہنچ گیا۔موسم کی ممکنہ شدت کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی صورت میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔محکمے نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بالخصوص نشیبی و پہاڑی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں، جس کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…