جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر

datetime 27  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ ٰیسک) وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ پروگرام کے لیے شہریوں کی دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جون کے بعد اسکیم کے تحت درخواستیں 52 فیصد بڑھ گئی ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہاؤسنگ فنانسنگ سمیت مختلف مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کی تازہ صورتحال بھی بیان کی گئی۔اعلامیے کے مطابق جون کے مقابلے میں اب تک موصول ہونے والی درخواستوں میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر درخواست گزاروں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار ہوگئی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہری گھر بنانے یا خریدنے کے لیے اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صرف درخواستیں ہی نہیں بلکہ پروگرام کے تحت فراہم کیے جانے والے قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جون کے بعد جاری قرضوں کی تعداد 59 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔دوسری جانب زرعی اسکیم کے تحت منظور کی جانے والی فنانسنگ بھی 7.2 ارب روپے کی حد عبور کرگئی ہے۔

اجلاس میں مختلف شعبوں کو قرضوں کی فراہمی اور مالی سہولیات تک رسائی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فنانسنگ کے حصول میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے انہیں واضح سفارشات کے ساتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔ انہوں نے مالی سہولیات تک شہریوں کی رسائی مزید آسان بنانے کے لیے مسائل کے مؤثر حل پر زور دیا۔حکام کے مطابق ہاؤسنگ پروگرام میں درخواستوں اور قرضوں کی بڑھتی تعداد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ شہری اپنے گھر کے حصول کے لیے دستیاب مالی سہولت سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔درخواستوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے لیے درخواستوں کی جانچ پڑتال اور قرضوں کی منظوری و فراہمی کا عمل بروقت مکمل کرنا بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…