بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل

datetime 28  اگست‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 21 سالہ طالبہ اور ماڈل مسکان کو گھر میں چاقو کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ شام مغربی دہلی کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا جہاں مسکان اپنے گھر میں اکیلی تھی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اسے جسم کے مختلف حصوں، خصوصا پیٹ پر متعدد وار کیے گئے تھے۔ مسکان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل مسکان دوسری منزل پر واقع گھر میں موجود تھی جہاں گھریلو ملازمہ نے اسے زخمی حالت میں دیکھا اور اہل خانہ کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق مسکان اور عمران ایک دوسرے کو تقریبا ڈیڑھ سال سے جانتے تھے۔ عمران اس جم میں ٹرینر رہ چکا ہے جہاں مسکان جایا کرتی تھی۔تفتیش کے دوران پتا چلا کہ عمران جم سے ملازمت چھوڑ گئے اور مسکان کے قتل کے فوری بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

پولیس کے بقول ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران گزشتہ تقریبا دو ماہ سے مسکان سے ناراض تھا اور مبینہ طور پر اس کے کسی دوسرے شخص سے بات کرنے پر اسے اعتراض تھا۔پولیس کا شبہ ہے کہ مسکان کے گھر پہنچنے کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کردیا۔ تاہم قتل کی حتمی وجہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوگی۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…